کراچی (قدرت روزنامہ) ویسے تو جب بھی کوئی غیر ملکی پاکستان آتا ہے یہیں کا ہو کر رہ جاتا ہے اس سلسلے میں شنیرا اکرم سے لے کر روزی گبرئیل اور سنتھیا ڈی رچی کے نام نمایاں ہیں لیکن حال ہی میں ایک غیر ملکی تماشائی جو میچ دیکھنے پاکستان آئے ہوئے ہیں انھیں پاکستان اتنا بھایا کہ اب واپس نہیں جانا چاہتے اور اس حوالے سے اپنی والدہ کو پیغام بھی بھیج رہے ہیں .
میرے کپڑے بھیج دیں
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے .
انہی لوگوں میں ایک غیر ملکی نوجوان کے ہاتھ میں انتہائی دلچسپ پلے کارڈ نظر آیا جس پر لکھا تھا کہ "ماں میں پاکستان منتقل ہورہا ہوں میرے کپڑے بھیج دیں" .
مزار قائد کی تصویر
پیغام کے ساتھ ہی قائد اعظم کے مزار اور پاکستان کے پرچم کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے . نوجوان کی تصویر پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر شئیر کی ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے .