سولر پینل خریدتے ہوئے دھوکے سے بچنے کے لیے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سولر پینل سے آپ نے بجلی بنتے تو دیکھی ہے لیکن اب ان سے پانی کی کمی بھی پوری کی جائے گی۔ سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا سولر سسٹم تیار کیا ہے جس سے بجلی کے ساتھ صاف پانی بھی تیار کیا جاسکے گا۔
ماہرین کے مطابق اس سولر پینل کا مقصد ان علاقوں کے لئے پانی پیدا کرنا ہے جہاں موسم خشک رہتا ہے اور غربت کی وجہ سے لوگ پانی خرید بھی نہیں سکتے۔
یہ سولر پینل کئی تہوں پر مشتمل ہے جس سے ہوا کو جذب کرنے کے ساتھ مختلف پرتیں نمی والی گیس کو الگ کرتی ہیں اور پھر گیس سے پانی کے قطرے خارج کرتی ہیں۔ ابھی یہ پراجیکٹ بہت بڑے پیمانے پر شروع نہیں کیا جاسکا البتہ جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائے گا۔
گرمیاں ہوتے ہی پاکستان میں لوگ سولر پینل لینے کے لیے سوچنا شروع کردیتے ہیں کیونکہ بار بار بجلی جانا اور پھر زائد پنکھے اور اے سی سے بجلی کا اضافی بل لوگوں کی جیب پر بھاری پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو سولر پینل کے بارے میں کچھ معلومات دیں گے جنھیں مدنظر رکھ کر آپ ان سولر پینلز سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تجربہ کار افراد کے مطابق سولر پینل ہمیشہ دن کے وقت خاص طور پر 12 سے 1 بجے کے درمیان خریدنا چاہیے کیونکہ اس وقت بھرپور روشنی ہوتی ہے اور سولر پینل اپنی مکمل صلاحیت بروئے کار لاسکتا ہے۔
دکان دار اکثر کم وولٹیج والی سولر پلیٹ کو بھاری وولٹیج والی بول کر گاہکوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ سولر پینل خریدتے ہوئے دکان دار سے وولٹیج چیک کرکے دکھانے کو لازمی کہیں۔
پاکستان میں گرمی کا موسم سولر سسٹم کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ اس کی پلیٹ کو لگاتے ہوئے ہمیشہ اینگل سورج کے سامنے رکھیں اور تھوڑا سا اوپر کی جانب لٹا کر رکھیں۔
سولر پینل اصلی ہے یا جعلی اس بات کا پتہ لگانے کے لیے اس پر لگے اسٹیکرز کو غور سے دیکھیں اور اس پر لکھے تمام الفاظ کی اسپیلنگ چیک کریں۔ معیاری سولر پینلز پر ہمیشہ مستند برانڈ کا اسٹیکر موجود ہوگا جس میں الفاظ کی غلطی موجود نہیں ہوگی۔