اداکارہ ایمن اور منال کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنیں اداکارہ ایمن خان اور منال خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا ہے۔ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن خان اسکن کلر کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جبکہ منال خان انگوری کلر کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
تصویر میں اداکارہ ایمن اپبی بہن منال کے بالوں میں گیندے کا پھول بھی لگا رہی ہیں۔اداکارہ ایمن اور منال ان لباس میں بے حد حسین لگ رہی ہیں۔
اس تصویر کو دونوں اداکاراؤں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔اس سے قبل پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ ایمن اور منال نے ملتا جلتا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور میک اپ بھی ایک ہی جیسا کیا تھا جس کی وجہ سے مداحوں کے لئے دونوں میں فرق کرنا مشکل ہو رہا تھا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ منال خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں وہ سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھیں جبکہ ایمن بھی اس ہی رنگ کی زیب تن کی ہوئی تھیں۔
منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر دونوں کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ منال خان اور ایمن خان انسٹاگرام پرکافی متحرک رہتیں ہیں اور مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔