خُدارا مدد کریں، پیپلزپارٹی نے ڈی جی آئی ایس آئی کو کیا خط لکھ ڈالا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو آصفہ بھٹو زرداری کے ڈرون ٹکرانے سے زخمی ہونے کے معاملے پر تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا۔

جیو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو خط سیکرٹری جنرل نیئربخاری نےلکھاہےجس میں اس واقعے پراظہارتشویش اور شفاف تحقیقات کامطالبہ کیاگیا ہے۔