وفاقی حکومت نے پیر اور منگل کے روز بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پیر اور منگل کے روز جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کے روز عام تعطیل کا اعلان او آئی سی کی 48 ویں وزراءخارجہ کانفرنس کے پیش نظر کیا گیاہے ، جبکہ اس سے قبل یوم پاکستان کی مناسب سے 22 سے 24 مارچ تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مراسلہ تمام سرکاری اداروں کو بھیج دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پیر اور منگل کے روز بھی تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔