حریم شاہ کی اپنے شوہر کے ساتھ میٹرو میں بنائی گئی رومانوی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

انقرہ(قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنی بے باک انداز اور سیاسی رہنماﺅں کے ساتھ بیانات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں لیکن آج کل وہ ترکی کی میٹرو میں اپنے شوہر کیساتھ رومانوی ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی میں میٹرو میں سفر کر رہی ہے جہاں پر دوسرے مسافروں کا لحاظ کیے بغیر سب کے سامنے ہی اپنے شوہر کی گود میں سر رکھ کر لیٹی ہوئی ہیں اور گنگناتے ہوئے وہ ویڈیو بنا تی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hareem Bilal shah (@hareem.shah_official_account)


حریم شاہ کی یہ ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنادیا اور موقف اپنایا کہ شوہر کیساتھ رومانس کے لیے گھر موجود ہیں، ایسے عوامی مقامات پر جوڑے کو گریز کرنا چاہیے ، لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ میاں بیوی ہیں ، دیکھنے والے کیا کچھ سوچ رہے ہوں گے بلکہ شاید سامنے بیٹھا لڑکا بھی شرما رہا ہے جس کی وجہ سے اس نے اپنے آپ کو موبائل فون پر مشغول کرنے کی کوشش کی لیکن بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کی توجہ بھی اسی جوڑے کی طرف ہے ۔
خاتون ٹک ٹاکر نے ایک اور ویڈیو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں وہ قطر کے ایک ہوٹل میں ایک دن کے لیے قرنطینہ میں ہے ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hareem Bilal shah (@hareem.shah_official_account)