کہیں غائب نہیں ہوا: راجہ ریاض

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ کہیں غائب نہیں ہوا، اسلام آباد میں ہی ہوں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی ہے۔
راجہ ریاض نے مزید کہا کہ ووٹ کا حق استعمال کروں گا، نااہل مشیروں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو اس صورتِ حال کا سامنا ہے۔جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر نے اپیل کی ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مہنگائی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔