بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق توشہ خانہ کیس ، وزیر اعظم عمران خان کیلئے ایک اورمصیبت کھڑی ہوگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق توشہ خانہ کیس آئندہ ماہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا . نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل سے متعلق نئی درخواست دائر کی گئی ، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انفارمیشن کمیشن نے تحائف کی تفصیل بتانے کی ہدایت کی مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا .
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وزیراعظم کے تحائف کی تفصیل مانگ رہے
ہیں، کیا آپ نے انہیں فریق بنایا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو فریق نہیں بنایا گیا بلکہ توشہ خانہ کے ذمہ دار کا بینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے . بعد ازاں عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق توشہ خانہ کیس آئندہ ماہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا .
. .