وزیراعظم کو سندھ ہاؤس کے اندر سرگرمیوں کی تصاویر اور وڈیوز موصول
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس اسلام آباد کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور وڈیوز موصول ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام حساس سول ادارے کی جانب سے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کی ڈرون کیمرے کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ ہاؤس کے اطراف میں متعدد کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور وڈیوز موصول ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کچھ اراکین قومی اسمبلی اپنے اہل خانے کے ہمراہ ہی سندھ ہاؤس میں قیام پزیر ہیں۔ حکومت کے کچھ اراکین اسمبلی کے قریبی رشتہ داروں سے بھی رابطے کئے ہیں تاکہ اپنے اراکین کی رضاکارانہ طور پر واپسی ممکن بنائی جاسکے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے کئی ارکان اپنی ہی حکومت کے خلاف ان کے ساتھ ہیں جو تحریک عدم اتعماد پر پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف کے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کی جارہی ہے اور وہاں کروڑوں روپے دے کر لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔