پیپلزپارٹی کا خیبر پختونخوا کے چار بڑے شہروں میں جلسوں کا اعلان
خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں چار بڑے جلسوں کا اعلان کردیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چترال، اپر دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں ہونے والے جلسوں سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری چترال میں 20 مارچ بروز اتوار، اپر دیر میں 21 مارچ پیر کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی مالاکنڈ میں 22 مارچ منگل کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ کرم ایجنسی میں 25 مارچ جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔