گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب گاڑی خریدناخواب بن کر رہ گیا تاہم اب سوزوکی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے۔سیلز ٹیکس میں 5 فیصدکمی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد قیمت میں کمی سے شہریوں کا گاڑی خریدنے کا خواب پورا ہو سکے گا،اس حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ ٹیکس میں کمی کی منظوری صدر عارف علوی نے دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملے پر 24 شکایات درج کروائی گئی تھیں جس کے بعد صارفین کو پانچ فیصد اضافی ٹیکس واپس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جس سے گاڑی خریدنے والوں کی بڑی مشکل حل ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت اور خریداری کیلئے اپنے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمی پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ بورڈ نے مزید ٹیکس لگانے کے بجائے رعایت میں توسیع کی ہے۔