کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتےہیں؟طبی ماہرین نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زیادہ کام اور اس کے بعد آرام نہ ملنے کی وجہ سے تھکاوٹ ہونا ایک فطری عمل ہے لیکن اگرآپ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں تو یہ خطرے کی علامت ہے ہر وقت تھکاوٹ کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہے . طبی ماہرین کے مطابق تھکاوٹ کی وجوہات میں گنجائش سے زیادہ کام کرنا، جسم میں وٹامنز، منرلز، آئرن، وٹامن بی 12، پانی، خون میں شکر اور آکسیجن کی مقدار کا کم ہونا شامل ہے .


اگر طاقت میں کمی کے علاوہ کوئی شخص سُستی، بار بار پیشاب کی حاجت، دھندلا پن، وزن میں کمی، چڑچڑاپن اور غصہ محسوس کرتا ہے اور اگر ضرورت سے زیادہ محسوس کر رہا ہے تو اسے خون میں گلوکوز کی سطح کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے . تھکاوٹ ذیابیطس کی علامت ہو سکتی ہے، کیوں کہ میٹابولک نقص انسولین کی پیداوار کو محدود کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں تھکاوٹ اور کم زوری سمیت متعدد بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں .
دائمی ذہنی دباؤ اور افسردہ رہنے کی وجہ سے انسانی جسم میں توانائی کی سطح متاثر ہو جاتی ہے، اگر آپ کو کسی کام پر توجہ دینے اور بات چیت کرنے میں مشکل ہو، ہر وقت منفی اور نا اُمیدی محسوس ہونے لگے تو جلد از جلد کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کرنا چاہیے .
خون کی کمی انیمیا کی بیماری کی صورت میں جسم میں خون کے سرخ خلیات کم ہو جاتے ہیں، یہ خلیات جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن لے کر جاتے ہیں، جب ایسا نہیں ہوتا تو آدمی تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں