(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے .
لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں .
دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے .
آصف آفریدی نے حال ہی میں مکمل ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز اسکور کیے تھے . وہ فی الحال ملک کے مختلف مقامات پر جاری پاکستان کپ کے 7 میچز میں 219 رنز بھی بنا چکے ہیں .
اس ایونٹ میں ان ہی کی ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی بھی اب تک 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں .
دوسری طرف انجری کے باعث بینو-قادر ٹرافی سے باہر ہونے والے محمد نواز مکمل فٹ ہوچکے ہیں، لہٰذا انہیں وائٹ بال سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے .
ایک روزہ سیریز کے لیے 20 رکنی ون ڈے اسکواڈ :
بابر اعظم کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب کے فرائض انجام دیں گے .
اسی طرح دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں .
ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اسکواڈ:
کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں بھی کپتانی کے فرائض بابر اعظم جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے .
اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں .
. .