بچہ نہانے میں تنگ کرتا ہے؟بچوں کو بہلانے کے 5 آسان طریقے

(قدرت روزنامہ)کیا آپ کا بچہ بھی نہانے میں تنگ کرتا ہے؟ آج ہم آپ کو بچوں کو بہلا نے کے 5 آسان طریقے بتا رہے ہیں .

مجھے نہیں نہانا
بچوں کو نہانا پسند نہیں ہوتا اور وہ بہت روتے ہیں اس کا آسان ترین حل یہ ہے کہ جس ٹب میں بچے کو نہلایا جارہا ہے اس میں ان کی پسند کے کھلونے ڈال دیں اس سے وہ کھیلتے رہیں گے پھر آپ انہیں آرام سے نہلا سکتے ہیں .

ہمیں اپنی میز چاہیے
چھوٹے بچوں کی ضد تو اپنی جگہ لیکن بڑے ہوتے بچے بھی اماں ابا کو کم امتحان میں نہیں ڈالتے .

اکثر بچے فرمائش کرتے ہیں کہ انہیں پڑھنے کے لئے الگ میز چاہیے تو اس کا ایک حل یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بچوں کے پرانے جھولے کی جالیاں اوپر سے نکال دیں اور کچھ کرسیاں لاکر اسے میز کی شکل دے دیں .

آئس کریم کھا کر سارا گھر گندا کریں گے
آپ کا بچہ آئس کریم کھانا چاہتا ہے لیکن آپ کو ڈر ہے کہ سارے گھر میں گرائے گا تو اس کا حل یہ ہے کہ کپ کیک کے نیچے لگنے والا کاغذ کا کپ آئس کریم اسٹک کے نیچے لگادیں .

سفر میں بچہ تنگ کرتا ہے
دوران سفر بچے تھک بھی جاتے ہیں اور بور بھی ہوجاتے ہیں . بازار میں اب کئی طرح کے آرگنائزر ملتے ہیں جن میں کار سیٹ کے پیچھے لگانے والا آرگنائزر بھی ہوتا ہے .

اس میں بچوں کی دلچسپی کا کافی سامان، کھانے پینے کی چیزیں اور چھوٹے موٹے کھلونے آسکتے ہیں .

مجھے ابھی ڈرائینگ کرنی ہے
آپ کسی کے گھر میں یا تقریب میں ہوں لیکن آپ کا بچہ ضد کرے کہ اسے اسی وقت ڈرائینگ کرنی ہے .

ایسے وقت میں آپ اسے کتنا بھی سمجھائیں بچہ آسانی سے نہیں مانے گا .

اس کا آسان حل یہ ہے کہ ایک ڈی وی ڈی کیس یا فولڈر کے ایک جانب کلر پینسل اور مارکر وغیرہ رکھ لیں اور دوسری جانب ایک سادہ صفحہ یا نوٹ پیڈ لگادیں . جب بھی بچہ ضد پر آجائے آپ اسے یہ دے سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں