اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چلائی جانے والی عوامی مہم کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے . جاری کیے جانے والے شیڈیول کے مطابق وزیراعظم آج کرم ایجنسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے .
بعدازاں وزیراعظم 20 مارچ کو مالاکنڈ، 25مارچ مانسہرہ، 26 مارچ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جلسوں سے خطاب کریں گے . علاوہ ازں وزیراعظم 27 مارچ کو اسلام آباد ڈی چوک پر عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے .
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج پاراچنار کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ اسپورٹس کمپلکس میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرینگے . دورے اور جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں . 1993 میں شہید مخترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد 28 سال بعد وزیراعظم کا دورہ ہورہا ہے .
دوسری جانب تحریک عدم اعتماد اور منحرف ارکان کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس آج ہوگا . اجلاس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جائیگی اور وزیر داخلہ گورنر راج کا پھر مطالبہ کریں گے . علاہ ازیں شیخ رشید وزارت داخلہ کی مجوزہ سمری وزیراعظم کو پیش کریں گے .