پی ٹی آئی چھوڑنے کے خواہشمند اراکین اسمبلی کی تعداد میں مزید اضافہ، ن لیگ بڑی مشکل میں پھنس گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کٰیخلاف اپوزیشن کے تحریک عدم لانے کے اعلان کے بعد سے سیاسی میدان میں جوڑ توڑ اور مبینہ طورپر وفاداریاں خریدنے کی کوششیں جاری ہیں ، ایسے میں سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسے پی ٹی آئی ایم این ایز کے نام بتاؤں گا جنہوں نے پرویز الٰہی سے ڈیل کی ہےکہ عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے تو (ق) لیگ اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹ دے، انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی مخالفین کے خلاف زبان کے بعد ان کے وزرا اندر کچھ اور باہر کچھ کہہ رہے تھے، ان وزرا نے پی پی اور (ن) لیگ سے رابطے شروع کردیے، اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ (ن) لیگ چوک ہوگئی، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کتنے لوگ ایڈجسٹ کریں جب کہ پنجاب سے کچھ لوگوں نے (ق) لیگ سے رابطہ کرلیا، کراچی والے پی پی کی طرف جارہے ہیں‘۔
جیونیوز کے مطابق جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ ’حکومت کو اندزاہ نہیں، انہیں پتا ہی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے ، کون کون ان کے ساتھ ہے اور کون نہیں، پی ٹی آئی کے بہت سے ممبران قومی اسمبلی اب سندھ ہاؤس میں نہیں وہ کسی اور جگہ پر ہیں، وہ عمران خان کے خلاف ہیں، میں کوشش کررہا تھا کہ وہ بھی کیمرےپر بات کرلیں لیکن وہ تیار نہیں ہورہے، باقی ممبران کو تحفظ دینے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ وہ خوفزدہ نظر آرہے تھے‘۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ ’لگ رہا ہےکہ اس دفعہ جو سندھ ہاؤس، چک شہزاد اور ٹیکسلا میں بیٹھے ہیں انہوں نے پیسے کی بجائے بارگین کی ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں (ن) لیگ، پی پی، (ق) لیگ اور جے یو آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، آنے والے دنوں میں ایسے پی ٹی آئی ایم این ایز کے نام بتاؤں گا جنہوں نے پرویز الٰہی سے ڈیل کی ہےکہ عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے تو (ق) لیگ اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹ دے‘۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ’ اگر سپیکر شروع میں ہی اجلاس بلا لیتے تو میری اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کے باغی ارکان کی تعداد 16 سے اوپر نہ جاتی، پی ٹی آئی کے وزرا (ن) لیگ میں آنا چاہ رہے ہیں، اس کے لیے (ن) لیگ کو قربانی دینا پڑے گا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

1 hour ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago