سلمان خان کی دریا دلی،دوستی کی خاطر20کروڑروپے ٹھکرا دئیے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان نے ایک بارپھر ثابت کردیا کہ وہ دوستوں کے دوست ہیں۔بالی وڈ کے ہردلعزیز ہیرو سلمان خان اپنی دریا دلی اوردوستوں کے کام آنے کے لئے مشہورہیں۔کوئی بھی موقع ہوسلمان خان دوستوں کے کام آنے کے لئے ہروقت تیاررہتے ہیں اوراپنے نقصان کی بھی پرواہ نہیں کرتے اورانہوں نے یہ ایک بارپھرثابت کردکھایا
سلمان خان کے دوست اورتیلگو فلموں کے اسٹارچرن جیوی نے سلمان خان کواپنی نئی فلم ’گاڈفادر’ میں مہمان اداکارکے طورپرمختصرکردار ادا کرنے کی درخواست کی جسے سلمان خان نے فوراً قبول کرلیا۔
یہاں تک توسب ٹھیک رہا لیکن جب چرن جیوی نے سلمان خان کوکردار ادا کرنے کے پیسے دینے چاہے توانہوں نے لینے سے صاف انکارکردیا۔سلمان خان کوجو رقم ادا کی جانے تھی وہ ایک ،دو یا دس ہزارنہیں بلکہ 20کروڑ کے لگ بھگ تھی لیکن سلو میاں ضد پراڑ گئے اوراپنے دوست سے پیسے لینے سےمنع کردیا۔
یہی نہیں بلکہ سلمان خان نے چرن جیوی کودھمکی بھی دی کہ اگرپیسے دینے پراصرارکیا تو وہ فلم میں گیسٹ اپئیرنس نہیں دیں گے۔سلمان خان کے رویے پرجذباتی ہونے والے چرن جیوی نے انہیں سونے کے دل والا اوردوستوں کا دوست قراردیا۔