آپ سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر لیکن ۔۔۔جنید صفدر نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں کیا کچھ کہہ ڈالا؟ خط وائرل ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کہتے ہیں کہ اپنے تو سب ہی تعریفیں کرتے ہیں مگر تعریف وہ جو دشمن کرے اور جس کی تعریف دشمن کرے وہ واقعی ایک باکمال آدمی ہوتا ہے۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اکلوتا بیٹا جنید صفدر ہے۔ کچھ عرصہ قبل مریم نواز کے صاحبزادے محمد جنید صفدر کا ایک خط منظر عام پر آیا تھاجس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق شاندار باتیں کہی تھیں۔ جنید صفدر کا کہناتھاکہ آپ سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر آپ کی انسانیت کی خدمات کو سراہتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے محمد جنید صفدر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے پیغام کے ہر طرف خوب چرچے جاری ہیں۔مزکورہ پیغام میں محمد صفدر جنید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر آپ کی انسانیت کی خدمات کو سراہتا ہوں۔

اللہ نے آپ کو بے حد عزت، شہرت اور صلاحتیوں سے نوازا ہے۔ آپ ان سب کو پاکستان کیلئے استعمال کرتے رہیں۔ آپ کا ساتھ دینے والے بند دروازوں کے پیچھے سے آپ کیلئے دعا کرنے والے بہت سے لوگ ہیں۔محمد جنید صفدر نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ خود کو ان لوگوں کے ہاتھوں استعمال مت ہونے دیں جو انہیں صرف اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ماضی کی طرح اب بھی مشکل وقت آنے پر یہ لوگ آپ کا ساتھ چھوڑنے میں پہل کریں گے۔ تاہم مشکل وقت میں اگر کوئی آپ کیساتھ ہو گا تو صرف وہ جو بند دروازوں کے پیچھے سے ہر وقت آپ کیلئے دعا گو رہتے ہیں۔