تاریخ گواہ ہے جس نے عمران خان کو چھوڑا وہ ۔۔۔۔! فیصل جاوید کا عمران خان بارے حیران کن بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کاکہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جس نے عمران خان کو چھوڑا اس کی سیاست ختم ہوگئی اور اس کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا جیسے جاوید ہاشمی کے ساتھ ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل جاوید نےلکھا کہ عمران خان کو چھوڑنے والوں کیلئے سیاست میں پھر کم بیک کرنا مشکل ہو جائے گا۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹاپ ڈیمانڈ ہو گا۔ فیصل جاوید نے تحریک عدم اعتماد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹ آف نو کانفیڈنس نہیں ہے یہ نوٹ آف نو کانفیڈنس ہے،یہ آئینی تبدیلی نہیں،آئین سے غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خریدنے اور بکنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،آرٹیکل 63 کےساتھ آرٹیکل 62 کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے جس کا مطلب تاحیات نا اہلی ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ کا 2018 کافیصلہ بھی موجود ہے۔