رحیم یار خان میں خاتون سب انسپکٹر کی مبینہ خودکشی ، شیشے پر لال رنگ سے آخری پیغام کیا لکھا؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

رحیم یار خان(قدرت روزنامہ)چند دن قبل رحیم یار خان میں خاتون پولیس افسر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خود کشی کر لی تھی ، اب انکشاف ہواہے کہ خاتون نے مبینہ خودکشی سے قبل اپنے کمرے میں شیشے پر لال رنگ سے ایک پیغام بھی درج کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کی جانب سے شیشے پر درج پیغام کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ،جس میں خاتون کا کہناتھا کہ ” دعا کرنا میری جان سکون سے نکل جائے ، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھاسکے“۔سب انسپکٹر میری روز کی دو بیٹیاں ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ خاتون رحیم یار خان میں سٹی اے ڈویژن کے پولیس اسٹیشن میں بطور انسپکٹر تعینات تھیں۔مبینہ خودکشی کے کیس کی تحقیقات کرنے والے ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ محمد دوست نے کہا کہ روز کا شمار ضلع کے بہترین افسران میں ہوتا تھا تاہم روز کا خودکشی سے قبل واضح پیغام اس بات کا اشارہ ہے کہ انہوں نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آخر خودکشی کی۔
ایس ایس پی نے خاتون سب انسپکٹر کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا روز کے شوہر لاہور میں مقیم ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔