یوٹیوبر شاہ ویر جعفری سے بال سیدھے کروانے عائشہ بیگ کو مہنگے پڑگئے، انٹرنیٹ صارفین نے کھری کھری سنادیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی یوٹیوبر شاہویر جعفری اور ان کی اہلیہ عائشہ بیگ حالیہ ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق عائشہ بیگ اورشاہویر جعفری اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے خوبصوت لمحات شیئر کرتے رہتے ہیں جن میں ان کی شادی کی ویڈیوز ،ہنی مون کی ویڈیوز اور خاندانی تقریبات میں رقص کرتے ہوئے کی ویڈیوز بھی شامل ہیں

تاہم حال ہی میں عائشہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے شوہر ان کے بال بنا رہے ہیں اور وہ مسکرا رہی ہے۔عائشہ بیگ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ”میرے بالوں کی خوبصورتی کا راز“۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayesha Beig (@ayeshabeigx)


سوشل میڈیا صارفین کو یوٹیوبر کا یہ انداز بلکل پسند نہیں آ یا اور انھوں نے ان پر تنقید کےنشتر چلا دیے۔ ایک صارف زرین خان نے لکھا کہ ”اس قدر شو آف ہے ان لوگوں میں پرائیوسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے“۔

اسی طرح ایک صارف عمران عباس نے لکھا کہ ”ایک ہوتا ہے زن مرید اور ایک ہوتا ہے شدید زن مرید“

ایک صارف شاہینہ مستحسین نے لکھا کہ ”ایک نیا فلک شبیر“۔

اگر کام کی بات کی جائے تو شاہویر جعفری اب یوٹیوب کے بعد اداکاری کے میدان میں ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کے ساتھ قدم رکھنے والے ہیں۔دوسری طرف ان کی اہلیہ عائشہ بیگ ایک مشہور ڈیزائنر ہے۔ان دونوں کی شادی 2021ءکے آ خر میں ہوئی تھی۔