محمد رضوان ، شاہین شاہ کیلئے حجام بن گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ بیٹر محمد رضوان بیٹنگ کی وجہ سے تو دنیا بھر میں مشہور ہیں، اب وہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ کے لیے حجام کی سروسز بھی دینے لگے۔
قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ نے محمد رضوان سے بال کٹواتے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا کیا ہے جو رضوان نہیں کرسکتا۔


انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔شاہین شاہ نے لکھا کہ نیا ہیئر کٹ دینے کا شکریہ سُپر مین، آپ نے یہ کر دکھایا۔
شاہین شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کمال مہارت سے شاہین شاہ کے بالوں پر قینچی چلا رہے ہیں۔


اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان نے بھی محمد رضوان سے بال کٹوانے کی بُکنگ کروالی۔
انہوں نے لکھا کہ ’یار لڑکے رضوان، میری بھی بُکنگ کرلو۔‘