عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک بار پھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو ماڈل، میزبان اور اداکارہ عروا حسین اور گلوکار و ایکٹر فرحان سعید نے ایک بار پھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان سعید اور عروہ حسین اب مزید علیحدگی کی زندگی نہیں گزاریں گے، یہ جوڑی تمام اختلافات کوبھلا کر اب ازدواجی زندگی کی جانب واپس آ چکی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اب یہ جوڑی بہت جَلد اسکرین پر بھی دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے والی ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباسی نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
زارا نور کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں فرحان سعید کو گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس ہی طرح ایک تصویر کے بیک گراؤنڈ میں عروہ حسین کی جھلک بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں تو ایسی تمام تر خبروں کی تردید عروہ کے والد نے کی تھی۔