آج ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان میں آج بروز جمعتہ المبارک 18 مارچ 14 شعبان المعظم کو شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی، ملک بھر کی مساجد میں اس سلسلے میں محافل اور نوافل کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام خطیب اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔
فرزندانِ اسلام گھروں میں ہی شب بیداری، نوافل و ذکر اور خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے جبکہ روزہ بھی رکھیں گے۔ لوگ اپنے مرحومین کے لئے دعا کرنے قبرستان بھی جائیں گے۔
شب برات کے موقع پر مساجد و مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ جبکہ پھولوں کی دکانوں پر خوب گہما گہمی نظر آرہی ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد سجاوٹ کا سامان لینے میں مصروف ہے ۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ رواں سال مختلف اشیاء کی قیمتوں میں واضح فرق موجود ہیں۔