کہاں سے لائے ہو ایسے جاہل لوگ ۔۔ فیصل قریشی شو کے دوران ٹک ٹاکر لڑکی کی حرکتوں پر غصے میں برس پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی اپنے لائیو گیم شو کے دوران ایک ٹک ٹاکر لڑکی پر برس پڑے . فیصل قریشی گیم شو کے امیدوار ٹک ٹاکر کی سالگرہ کا جشن منانے کا اعلان کرتے ہیں کہ اسی دوران جب سالگرہ کا گانا شروع کرتے ہیں تو ایک مسکان نامی ٹک ٹاکر لڑکی اپنے ساتھی ٹک ٹاکر کے سر پر تھپڑوں کی بارش کر دیتی ہے جو پروگرام کے میزبان فیصل قریشی کو ناگوار گرزتا ہے اور وہ طیش میں آجاتے ہیں .

ہماری ویب کے مطابق فیصل قریشی غصے میں آکر خاتون ٹک ٹاکر مسکان کو خوب ڈانٹتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ لائیو پروگرام چل رہا ہے اور گیم شو کو تم نے مذاق بنایا ہوا ہے . میزبان نے کہا آپ آن ائیر پروگرام کے دوران تھپڑ ما رہی ہیں اور اس کے بعد وہ ہاتھ میں تھامے شو کے کارڈز پھینک کر چلے جاتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں