منحرف پی ٹی آئی ایم این اے کو شہری نے کھری کھری سنادیں، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا عوام میں نکلنا مشکل ہوگیا، ماسک پہن کر منہ چھپائے نور عالم کو شہری نے پہچان کر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک شہری نے اسلام آباد میں معروف ہوٹل کی لابی میں بیٹھے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے کو کھری کھری سنا دیں جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
شہری نے کہا کہ یہ لوگ ہیں جو پاکستان کو بیچ رہے ہیںِ نورعالم خان صاحب پشاور آؤں گا اور آپ کو دکھاؤں گا، آپ نے ملک کے ساتھ جو کیا عوام اسے صدیوں یاد رکھیں گے۔
شہری نے نور عالم خان سے کہا کہ آپ منہ چھپاتے کیوں پھر رہے ہیں، ماسک اتار کر بیٹھیں، میں خود پشاور سے ہوں اور وہاں آکر آپ کو دکھاؤں گا، آپ کی یہ حالت ہے کہ ملک کو بیچ رہے ہیں۔
نور عالم نے شہری سے کہا کہ خوش آمدید ضرور پشاور آئیں۔