پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو”سیز فائر”کی درخواست مسترد

اسلام آباد /لاہور(قدرت روزنامہ) پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو “سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی گئی ہے . وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی، ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی .

عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی کوششیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، اور پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو “سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی گئی ہے .
ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی برہم ہیں، اور جہانگیر ترین اپنے گروپ ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کر چکے ہیں، گروپ کی قیادت اور ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور فیصلہ کیا ہے کہ تمام ارکان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیں گے .
دوسری جانب ترین گروپ کے عون چوہدری اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ان کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں، ترین گروپ اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان بھی رابطے جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں