دانیال افضل کا ثناء جاوید سے متعلق اہم انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانیال افضل خان نے متنازع اداکارہ ثناء جاوید سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔دانیال کی جانب سے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال کیا گیا۔
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ثناء جاوید کے ساتھ اُن کے زیادہ سین نہیں ہیں مگر اُن کا ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ٹھیک رہا تھا۔
View this post on Instagram
اداکار نے کہا کہ ثناء نے اُن کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بد تمیزی نہیں کی۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اُن کے کچھ برے تجربات ہوئے تھے جو وہ ہو سکتا ہے کہ آف کیمرہ بتائیں مگر آن کیمرہ وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے والے متعدد نامور فنکاروں فیروز خان، بلال عباس اور زاہد احمد کی جانب سے تا حال ثناء جاوید کے منفی رویئے پر بات نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی بیان سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی متعدد نامور ماڈلز، اداکاراؤں، کلوتھنگ برانڈز، میک اپ آرٹسٹس کی جانب سے ثناء کے برے رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر بات کی جا چکی ہے۔