خاتون سب انسپکٹر نے طلاق کی بدنامی کیوجہ سے خودکشی کی: عروہ حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ خاتون سب انسپکٹر میری روز نے طلاق کی بدنامی کی وجہ سے خودکشی کرکے اپنا جان لی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ٹوئٹ میں عروہ حسین نے کہا کہ خاتون سب انسپکٹر میری روز نے پاکستان میں خودکشی کی اور جہاں تک مجھے اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اُن کے مطابق خاتون کو طلاق دی جارہی تھی اور اس بدنامی کی وجہ سے اُنہوں نے خودکشی کی۔


عروہ حسین نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کب ہم طلاق کو بدنام کرنے اور عورت کے اپنی مرضی سے جینے اور سانس لینے کے بنیادی حق کو روکیں گے؟اُنہوں نے کہا کہ ہم کیوں اس کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں؟ ہمیں کس بات کا خوف ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر میری روز نے شوہر سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، دونوں کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔سب انسپکٹر میری روز کے شوہر دلاور لاہور میں پولیس انسپکٹر ہیں۔
میری روز نے خودکشی قبل اپنی ڈریسنگ ٹیبل کے آئینے پر پیغام لکھا تھا جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دعا کرنا میری جان سکون سے نکل جائے، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھاسکے۔‘