شہباز گل کے بعد پی ٹی آئی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی جانب سے ایسی زبان کا استعمال کہ خواتین کے سر شرم سے جھک گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے اپنی پارٹی کے منحرف ارکان کو ج س م فروش خواتین سے بھی گیا گزرا اور سندھ ہاؤس کو دل ا ل ی کا اڈہ قرار دے دیا . نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک جذبات کی رو میں بہہ گئیں اور انتہائی سخت زبان استعمال کرتی رہیں .

انہوں نے انتہائی جذباتی لہجے میں بازاری زبان استعمال کرتے ہوئے کہا "اچھی ہے ان سے ج س م فروش خاتون، یہ جو سندھ ہاؤس آج جسم فروشی کا اڈہ بنا ہوا ہے

ناں، وہاں پر دل ا ل بیٹھے ہوئے ہیں اورجس طرح کی خریدو فروخت کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ قومی ٹی وی پر اس طرح کے الفاظ استعمال کر رہی ہوں لیکن یہ میرے جذبات ہیں . " خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 11 منحرف ارکان اس وقت سندھ ہاؤس میں موجود ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے پر عزم ہیں . ترین گروپ کے راجہ ریاض کا دعویٰ ہے کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 منحرف ارکان موجود ہیں . دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں جب کہ منحرف ارکان کی مجموعی تعداد 33 ہے .

. .

متعلقہ خبریں