عمران خان کیخلاف تحریک اعتماد کے بعد بلاول کا (ن) لیگ کا وزیراعظم ہونے کا اعلان لیکن صدر پاکستان کون ہو گا؟ نام سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کررکھا ہے اور اس کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے، تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ایسے میں تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی یا ناکامی کے بعد کی صورتحال بھی زیر بحث ہے ، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ آئندہ وزیراعظم کا تعلق مسلم لیگ( ن) سے ہوگا اور قومی حکومت کی تجویز بھی شہباز شریف نے دی تھی ، اب صدر پاکستان کے لیے بھی نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور سینئر صحافی عمران خان کے مطابق معاملات طے پاگئے ہیں اور مولانا فضل الرحمان نئے صدر مملکت ہوں گے ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ ” مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی جانب سے صدر پاکستان ہوں گے، ان کے معاملات طے پا گئے ہیں”۔

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹ پورے ہونے کا دعویٰ کیا جارہاہے ، عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں بھی وزیراعظم کو خود عہدہ خالی کرنا پڑے گا لیکن تحریک انصاف کی حکومت باقی رہے گی ، امید کی جارہی ہے کہ تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں عمران خان خود حکومت کے خاتمے کا اعلان کردیں گے یا پھر عدم اعتماد کی بنیاد پر اپوزیشن نئے الیکشنز کی طرف جانے کی کوشش کرے گی ۔

Recent Posts

خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر سپورٹس رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ…

1 min ago

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ؛خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری…

5 mins ago

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، پاکستان نے فضائی آپریشن معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل…

7 mins ago

کراچی: سینٹرل جیل سمیت 18 ٹاؤنز میں 505 امتحانی مراکز قائم

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ رواں…

11 mins ago

ایمن سلیم نے کیارا ایڈوانی سے موازنے پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے…

20 mins ago

سعودی عرب نے اس سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد کردی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد…

25 mins ago