PTI کا نیا انتخابی نشان کیا؟ بختاور بھٹو نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے انتخابی نشان کے بارے میں بتادیا .
بختاور بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیا جس میں اُنہوں نے گزشتہ روز کے جلسے کی تصویر شیئر کی تھی .


فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم عمران خان جلسے میں شرکت کے لیے کرم نہ پہنچ سکے، وزیراعظم عمران خان نے راستے میں ویڈیو پیغام کے ذریعے جلد کرم آنے کا وعدہ کیا اور عوام کے اتنی بڑی تعداد میں آنے پر شکریہ ادا کیا .
اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ شکر ہے کہ موسم صاف ہے اور اب پی ٹی آئی کا نیا انتخابی نشان خالی کرسیاں ہیں . بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام اور پارلیمنٹ کی حمایت اب نہیں ملے گی کیونکہ وہ یہ کھو چکے ہیں .
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ گو سلیکٹڈ گو کا بھی استعمال کیا . واضح رہے کہ گزشتہ روز بختاور بھٹو نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اب صرف خالی کرسیوں سے خطاب کرتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں