جتنا وقت ہے وہ اب ’پہلے پیار‘ کیلئے مختص کردیا، انوشکا شرما کا فیصلہ
کراچی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا سارا وقت اپنے پہلے پیار ’اداکاری‘ کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشکا شرما نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پروڈکشن کمپنی کلین سلیٹ فلمز سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنی انوشکا شرما اور ان کے بھائی کارنیش شرما نے مل کر 2013 میں شروع کی تھی، جس نے کچھ فلموں کے ساتھ ڈراما بھی پروڈیوس کیا ہے۔ پروڈکشن کمپنی سے علیحدہ ہونے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی وقت میرے ہاتھ میں ہے اسے میں اپنے پہلے پیار ’اداکاری‘ کے لیے مختص کروں گی۔‘‘
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اس پروڈکشن کمپنی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا، جبکہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ سب سے قابل شخص کارنیش ہمارے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔‘‘ساتھ میں انہوں اپنے بھائی اور اس کی کمپنی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کارنیش اور ان کی پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی مداح رہوں گی۔
View this post on Instagram