پریانکا چوپڑا نے اپنی مہنگی ترین گاڑی بیچ دی

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی رولز روائس گھوسٹ گاڑی بنگلور میں مقیم بزنس مین کو بیچ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی گاڑی فروخت کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اب مکمل طور پر امریکا منتقل ہوچکی ہیں اور یہ کار کافی عرصے سے بھارت میں اُن کے گیراج میں کافی عرصے سے غیر استعمال شدہ کھڑی تھی۔ پریانکا چوپڑا نے سال 2013 میں رولز روائس گھوسٹ کو بھارتی ساڑھے چار کروڑ روپے کی رقم میں خریدا تھا۔

35 2 1 300x156

رولز روائس گھوسٹ کچھ سال پہلے تک بالی ووڈ اداکاروں کی A-list اداکاروں میں مقبول انتخاب رہا ہے اور پریانکا اس لگژری گاڑی کو لینے والی پہلی خواتین اداکاروں میں سے ایک تھیں۔
اداکارہ نے بھارت میں رہتے ہوئے باقاعدگی سے اس گاڑی کا استعمال کیا۔