آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، نتائج کو تسلیم نہیں کرتے،راجہ فاروق حیدر

(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، نتائج کو تسلیم نہیں کرتے،راجہ فاروق حیدر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام اراکین نے حلف اٹھا لیا اجلاس کی صدارت سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کی سپیکر اسمبلی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا ،پی ٹی آئی نے اسپیکر کیلئے انوارلحق اور ڈپٹی اسپیکر چودھری ریاض کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے عبدالماجد خان ، اکبر ابراہیم اور دیگر اراکین نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے الائنس اسپیکر کیلئے فیصل ممتاز راٹھور کے کاغذات نامزدگی جمع کیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر نثاراں عباسی کے کاغذات نامزدگی جمع کیے چودھری لطیف اکبر ، جاوید ایوب اور بازل نقوی نے بھی کاغذات جمع کروائے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی آج کیا جائے گا اسمبلی اجلاس کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں پیپلز پارٹی کے چودھری یاسین حلف نہ اٹھا سکے ,آزاد کشمیر میں ن لیگی صدر راجہ فاروق حیدر نے کالی پٹی باندھ کر حلف اٹھایا ،راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے احتجاجی طور پر حلف اٹھا رہے ہیں مسلم لیگ ن نے بطور احتجاج حلف اٹھایا عمران خان اور حکومت پاکستان نے دھاندلی کی,دھاندلی کے خلاف آزاد کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان اور تارکین وطن کے ساتھ ملکر احتجاج کرینگے . .

متعلقہ خبریں