ایم این اے وجیہہ قمر کے گھر کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کارکن آمنے سامنے

شکرگڑھ(قدرت روزنامہ)شکرگڑھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ناراض
ایم این اے وجیہہ قمر کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران ن لیگ اور حکمران جماعت کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ریلوے روڈ سے وجیہہ قمر کے گھر تک ریلی نکالی، مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وجہیہ قمر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی مظاہرین اور ن لیگی ارکان آمنے سامنے آگئے، دونوں میں تکرار بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ وجیہ قمر بھی ان ارکان اسمبلی میں شامل ہیں جنہیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے۔ پی ٹی آئی کے 13منحرف اراکین کو شوکا زنوٹس جاری کیے گئے، نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض سمیت احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیا گیا۔ شوکاز کے متن کے مطابق منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا، یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا کہ آپ تمام لوگ پارٹی چھوڑ چکے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سےمل چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

Recent Posts

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

11 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

36 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

41 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

58 mins ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

1 hour ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

1 hour ago