اوکاڑہ، والد سمیت تین بچے گاڑی میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق

اوکاڑہ (قدرت روزنامہ) جی ٹی روڈ پر رینالہ خورد بائی پاس نزد میرج ہال کے قریب تیز رفتار بس نے چار باراتی گاڑیوں کو ٹکر مار دی جو کہ سڑک کنارے کھڑی تھیں حادثہ کے نتیجہ نتیجے میں والد سمیت تین بچے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ والدہ اور بچے نے جلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر زندگی بچائی۔زخمی اور نعشیں ہسپتال منتقل۔

کر دی گیں تفصیلات کے مطابق چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ذوالفقارعلی اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں سوار برات میں شامل براستہ جی ٹی روڈ رینالہ خورد اوکاڑہ آئے اور گاڑی میرج ہال کے بعد دیگر گاڑیوں کے ساتھ کھڑی کردی اسی دوران تیز رفتار مسافر بس آء اور براتیوں کی چار گاڑیوں سے ٹکرا گئی ایک گاڑی فصل میں جا گری جس کے باعث گاڑی کو آگ لگ گئی آگ لگنے سے ذوالفقار علی اس کے تین بچے ابو ہریرہ ابوبکر اور اسے جلتی گاڑی میں جھلس کر جاں بحق ~ہوگئے جلتی گاڑی سے ذوالفقار کی بیوی اور ایک بچے نے چھلانگ لگا کر زندگی بچائی اس حادثہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینسز فوری، 1 فائر وہیکل اور 1 ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اس سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کو لگی آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے ریسکیو ٹیموں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا چار جانحق ہونے والوں کی نعشوں کو رینالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا بس ڈرائیور جاے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے فرار ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے خواتین مرد چیخ و پکار کرنے لگے اور خوشیوں بھرے گرانے میں صف ماتم بچھ گئی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کردی

Recent Posts

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

1 min ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

12 mins ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

22 mins ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

32 mins ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

40 mins ago

حاملہ ہوئی تو معروف برانڈز نے کام دینے سے انکار کردیا تھا، زارا نور

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ…

54 mins ago