جتنی کرپشن فضل الرحمن نے کی اتنی کسی دینی جماعت نے کرپشن نہیں کی،غلام سرور خان کی دھواں دھار پریس کانفرنس

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جتنی کرپشن مولانا فضل الرحمن نے کی اتنی کسی دینی جماعت نے کرپشن نہیں کی، عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، پی پی اور ن لیگ نے متعدد باریاں لگائیں، کمیشن لیا ،لوٹ مار کی بیرون ملک اپنے اثاثے بنائے، یہ عمران خان سے این آر او چاہتے تھے مگر انہیں نہیں ملا ۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ آج روٹین پریس کانفرنس ہے صورتحال اسپیشل ہے، عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق

ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے ان کے پاس چارج شیٹ کیا ہے، پی پی اور ن لیگ نے متعدد باریاں لگائیں، انہوں نے کمیشن لیا لوٹ مار کی بیرون ملک اپنے اثاثے بنائے، صرف ن لیگ نے نہیں زرداری نے بھی کرپشن کی۔انہوں نے کہا کہ جتنی کرپشن مولانا فضل الرحمن نے کی اتنی کسی دینی جماعت نے کرپشن نہیں کی، انہوں نے مدرسوں کی کمائی کھائی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جلا وطنی کا ڈرامہ رچایا بعد میں گواہ اور ضامن آگئے، اب تو خوشی خوشی سے گئے ہیں، نواز شریف نے کہا معاہدہ پانچ سال کا تھا اور معائدے پر دس سال لکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے وزیر اعظم کی تقریر کے موقع پر ہلڑ بازی گندی زبان استعمال کی تقریر کا موقع نہیں دیا، یہ عمران خان سے این آر او چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دیا۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

2 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

16 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

27 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

35 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

43 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago