مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کیلئے تیاریاں تیز کر دیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کیلئے تیاریاں تیز کر دیں،اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور ذیلی ونگز کو کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے اور لانگ مارچ میںان کی شرکت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ مریم نواز اور حمزہ شریف صوبائی دارالحکومت لاہور سے 20ہزار سے زائد کارکنان کے ہمراہ روانہ ہوں گے جبکہ راستے میں آنے والے اضلاع سے کارکنان لانگ مارچ کا حصہ بنتے جائیں گے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم

کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیااور اس کے لئے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ پارٹی کے ذیلی ونگز کے عہدیداروں کو بھی کارکنوں کو متحرک کرنے اور ان کی لانگ مارچ میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو بھی لانگ مارچ کے کارواں میں شریک کرنے کے لئے قائل کیا جائے اور اس کے لئے ان سے رابطے بڑھائے جائیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقہ میں پارٹی ورکرز کو متحرک کریں،ڈویژن اور ضلعی عہدیداران آج اتوار تک لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں، لانگ مارچ کا قافلہ چوبیس مارچ کی رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام حکومت سے تنگ آ چکے ہیں،اب اس حکومت کا گھر جانا نوشتہ دیوار ہے ،حکمرانوں سے ملک کونااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈبونے کا حساب لینے کا وقت آ چکا ہے، اپوزیشن آئین اور قانون کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعظم کو ہٹائے گی۔

Recent Posts

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

4 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

23 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

26 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

36 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مطالبات جائز ہیں، ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی میر یاسین…

43 mins ago

بلوچستان کو گیس اور بجلی نہیں دی جارہی، بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا جینا محال کردیا، بی این پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر…

50 mins ago