شہباز شریف کا حکومتی اتحادی جماعت کے ساتھ معاملات طے پانے کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شہباز شریف کا حکومتی اتحادی جماعت کے ساتھ معاملات طے پانے کا دعویٰ کردیا ، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ سے معاملات طے پانے کی نوید سنادی ہے ، چوہدری صاحبان منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ پاکستان کا وسیع تر مفاد دیکھ کر فیصلہ کریں گے، امید ہے وہ عوام اور پاکستان کا مفاد دیکھ کر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش اور توجہ ہے اس نااہل حکومت سے جان چھڑائی جائے ، حکومت کے اتحادی چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کسی کو پیسا نہیں دیا گیا اور نہ ہی ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی والے باشعور بلوچ ہیں امید ہے پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے ، جام کمال سے ذاتی مراسم ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ وہ صحیح فیصلہ کریں گے جب کہ زرداری صاحب نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم سے معاملہ طے پاگیا ہے ، وہی متحدہ قیادت کو ہر قسم کی گارنٹی دیں گے ۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے دور میں پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی کادور تھا، ہمارے دور میں بجلی کے اندھیرے ختم ہوگئے تھے، سڑکوں کا جال بچھایا جارہا تھا لیکن اس نااہل حکومت نے قوم کو وقت برباد کیا ، جس کی وجہ سے پاکستان کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے اور معیشت ڈوب چکی ہے، ہم آئین اور قانون کی مدد سے گندگی کے ٹوکرے کو دریا برد کرنا چاہتے ہیں ، اس لیے ہم نے عوام کی خواہشات کی تکمیل کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے کیوں کہ اس لاڈلے نے چار سالوں میں پاکستان کی صورت بدل دی ، ان چار سال میں سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں سے مفت دوائیاں چھین لی گئیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نیازی کو سیاسی اور آئینی ہتھیاروں سے زیر کریں گے، وزیراعظم کی دھمکیاں سنی ہیں یہ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ بنانا چاہتے ہیں، اگر وہ جلسہ کریں گے تو ہم بھی ہرصورت جلسہ کریں گے ، ممبران کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونا چاہیئے ، نواز شریف کے دو مطالبات شفاف انتخابات اور سویلین بالادستی ہیں، وزیراعظم کے عہدے سے متعلق نواز شریف پارٹی کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے ۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

2 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

2 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

2 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

2 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

3 hours ago