کراچی: ساحل پر غیر ملکی سیاح سے گھڑ سواری کیلئے ناجائز پیسے مانگنے والا گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے ساحل پر غیر ملکی سیاح سے گھڑ سواری کے نام پر ناجائز پیسے مانگنے والے کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز اسکاٹش بلاگر ڈیلے فلپ نے کراچی کے ساحل پر گھڑ سواری کے نام پر ناجائز پیسے مانگنے والے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے پر پولیس حرکت میں آ گئی جس نے ناجائز پیسے مانگنے والے کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی یوٹیوبر ڈیلے فلپ نے گھوڑے کے مالک سے 200 روپے میں گھڑ سواری کی بات کی تھی۔گھوڑے کے مالک نے رائیڈ مکمل ہونے کے بعد 200 روپے کے بجائے 5 ہزار روپے کا تقاضہ کر دیا تھا۔
5000 ہزار مانگنے پر غیر ملکی ہکا بکا رہ گیا
غیر ملکی یوٹیوبر 5000 روپے کا سن کر ہکا بکا رہ گیا۔مذکورہ غیر ملکی یوٹیوبر نے اس کے بعد اونٹ کی سواری بھی کی، جس کے دوران بھی غیر ملکی یو ٹیوبر کو گھڑ سوار مسلسل ہراساں کرتے رہے۔
اس سے قبل آسٹریلوی بلاگر لیوک ڈیمنٹ نے بھی کراچی کے ساحل پر گھڑ سواری کے لیے ناجائز رقم وصول کرنے والے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔لیوک ڈیمنٹ سے ناجائز پیسے مانگنے والے شخص کو بھی کراچی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔