کھیل

شین وارن کی آخری رسومات ادا

میلبورن (قدرت روزنامہ)رواں ماہ 4 مارچ کو اچانک انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شین وارن کے اہل خانہ اور دوستوں نے گزشتہ روز میلبورن کے ایس ٹی کلڈا نامی فٹ بال کلب میں اُن کی آخری رسومات کی ادائیگی کی۔
شین وارن کے تین بچے، والدین اور دوست بشمول ریٹائرڈ ٹیسٹ کپتان مارک ٹیلر اور ایلن بارڈر اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان بھی اُن کی آخری رسومات کے شرکاء میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ شین وارن کو کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ ان کا انتقال 4 مارچ کو جنوبی تھائی لینڈ کے ساموئی جزیرے پر دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کے موقع پر ہوا تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 52 سالہ وارن کی موت مشتبہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

متعلقہ خبریں