ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کیلئے آج معاہدہ ہوگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کے لیے کینیڈین کمپنی، وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط آج ہوں گے، نئے معاہدہ کے تحت کینیڈین کمپنی 50 فیصد، وفاقی اور بلوچستان حکومت 25-25 فیصد شیئر ہولڈر ہوں گی۔
ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی سے بلوچستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ایک ارب ڈالر انفراسٹرکچر، اسکولوں، کا نکنی کے تربیتی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگرسماجی شعبوں پرخرچ ہوگا۔
معاہدہ کی بحالی کے بعد کمپنی پاکستان سے ساڑھے 6 ارب ڈالرجرمانہ کی کارروائی ختم کردے گی۔نیا رکوڈک معاہدہ پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔