حبا بخاری نے لڑکیوں کو ‘جوائنٹ فیملی سسٹم’ میں رہنے کی کیا ٹپس دیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)نامور اداکار حبا بخاری نے شادی کے بعد جوائنٹ فیملی سسٹم میں جانے والی لڑکیوں کو کچھ بنیادی ٹپس دی ہیں۔
حبا بخاری ان دنوں میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ ایک ڈرامے کی عکسبندی میں مصروف ہیں جہاں سیٹ پر نادیہ نے حبا کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بنائی اور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا۔نادیہ نے حبا سے شادی کے بعد زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں اور شوہر اداکار آریز سے متعلق بھی سوالات پوچھے۔
نادیہ خان نے حبا بخاری سے پوچھا کہ آپ جوائنٹ فیملی میں رہتی ہیں، بتائیں گھر میں کون کون ہیں اور اس حوالے سے لڑکیوں کو کیا مشورے دینا چاہیں گی کہ وہ کن باتوں کا خیال رکھیں؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر میں ساس سسر سمیت آریز کے بھائی بھی رہتے ہیں اور سسرال میں میرا ہر کسی کے ساتھ ایک مخصوص تعلق ہے۔

جوائنٹ فیملی کے حوالے سے حبا نے کیا کہا؟

حبا نے بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تو سب نے مجھے پرائیویسی دی، اگر میرا کمرہ بند ہے تو کوئی اسے کھولتا نہیں تھا، میری چیزوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا تھا اور فریج میں بھی کچھ کھانے کے لیے رکھا ہے تو وہ ایسے ہی رکھا ہوتا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)


اداکارہ نے کہا کہ شادی کے فوراً بعد ہم گھومنے چلے گئے تھے، جب واپس آئے تو میں نے دیکھا کہ کھانے پینے کی چیزیں ویسے ہی رکھی ہیں، کوئی میرے پاس بھی نہیں آتا تھا جس کے بعد میں نے خود بولنا شروع کیا کہ آپ لوگ آکر پاس بیٹھا کریں،کمرے میں آجایا کریں، اس کے بعد میں نے کمرے کا دروازہ بند کرنا بھی چھوڑ دیا۔
حبا بخاری نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ آپ کی پرائیویسی اہم ہوتی ہے لیکن اب ایسا بھی نہیں کہ آپ سسرال جائیں اور کہیں کہ اب یہ علاقہ تو میرا ہے، پورا گھر اور وہاں کے لوگ آپ کے ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے یہ کرنے سے ان لوگوں نے بھی مجھے بہت عزت دی، میں نے آریز کے بھائیوں کے بچوں کو بلایا اور کہا کہ یہ چیزیں رکھی ہوتی ہیں، انہیں کھا لیا کرو تو وہ کہنے لگے کہ ہمیں ماما نے منع کیا ہے۔