اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چار دیواری سے انسیت کی مثالیں دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں لیکن زندگی کے ایک ایسے حصے میں جب ہر بوڑھا شخص اپنے جینے کا سہارا تلاش کرتا ہے، کروڑوں ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دینا غیر معمولی سی بات ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 84 سالہ خاتون ایڈتھ میکفیلڈ کو ڈیولپر کی جانب سے ان کے مکان کے عوض کروڑوں ڈالر کی پیشکش کی گئی، پیشکش کچھ یوں تھی کہ ڈیولپر نے خاتون کے گھر کو مسمار کرکے شاپنگ مال بنانے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر آفر کیے۔
تاہم بوڑھی خاتون نے کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی جس کے بعد کمپنی نے خاتون کو ایک ملین ڈالر آفر کی پیشکش کی لیکن خاتون پھر بھی نا مانیں۔
بعد ازاں کمپنی خاتون کے گھر کے اردگرد مال بنانے پر مجبور ہوگئی تاہم یہ پیشکش ٹھکرانے کے ذریعے اپنے گھر کو بچاکر ایڈتھ مقامی ہیرو بن گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈتھ نے 1952 میں یہ گھر 3 ہزار 752 ڈالر میں خریدا تھا جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھی، 2006 میں کمپنی نے گھر کے عوض ایڈتھ کو پیشکش کی اور 2008 میں ایڈتھ انتقال کرگئیں لیکن مرنے سے قبل وہ اپنا گھر اسی کمپنی کے مینیجر دوست کے نام کرگئیں جس کمپنی کو انہوں نے مکان فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…