ترین گروپ کا پھر بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ نے ایک بار پھر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔

ترین گروپ کی حکومتی ٹیم سے ملاقات، اندرونی کہانی
جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔

ترین گروپ کی تحفظات کی طویل فہرست
ترین گروپ کے 17 ارکانِ اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست حکومتی ٹیم کو پیش کر دی۔ترین گروپ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا۔
ترین گروپ نے حلقوں کے مسائل، بیورو کریسی کے رویے اور انتقامی رویے سے بھی حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا۔حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیرِ اعظم عمران خان یا وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملاقاتوں کا اہتمام کروا سکتے ہیں۔

مذاکراتی ٹیم نے وزیرِ اعظم کو مطالبات سے آگاہ کیا
مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آگاہ کر دیا۔مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے حلقوں کے حقیقی تحفظات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

حکومتی ٹیم اور ترین گروپ کی پھر ملاقات کا امکان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے جہانگیر ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطے کا امکان ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں جہانگیر ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Recent Posts

سم بلاک کرنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ایف بی آر کی ہدایت کا جائزہ لے رہے ہیں: پی ٹی سی ایل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے…

1 min ago

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی…

17 mins ago

’خود ڈیل سے وزیراعلیٰ بنے ہیں‘، جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو نشانے پر لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا…

23 mins ago

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

29 mins ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

34 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

53 mins ago