ابھی پارٹی یہی چلے گی ، حکومت کے معاملات طے پا گئے ، نامور صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اینکر پرسن اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے معاملات طے پاگئے ہیں اور ابھی پارٹی یہی چلے گی۔اپنے ایک ٹویٹ میں انتہائی شاعرانہ انداز میں اجمل جامی نے لکھا “درویش نے عالم استغراق سے سر اٹھایا
اور گویا ہوا؛ “ہواؤں” اور “اداؤں” کا رخ بدلا تو دارالحکومت کا موسم قدرے معتدل ہوا۔ آثار بتاتے ہیں کہ پارٹی ابھی یہی چلے گی۔ معاملات کے سلجھاؤ کے لئے سفید سنگ مرمر کی عمارت کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔بدلے میں متاثرین کو کیا ملے گا؟ راوی خاموش ہے۔”اجمل جامی کے اس ٹویٹ پر سینئر صحافی افتخار احمد نے انہیں نصیحت کی “راوی سے پوچھ کر پھر ٹویٹ کرو ، ینگ مین۔”اس سے قبل گزشتہ روز اینکر پرسن محمد مالک نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں چار بڑوں کی اہم ترین ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ حکومت کی تبدیلی کو چھوڑ کر دیگر اہم ترین فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس اجلاس کے نتیجے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کچھ نہ کچھ حاصل کریں گے ، امید ہے کہ اب پاکستان کی فتح ہوگی ۔

Recent Posts

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

7 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

11 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

18 mins ago

ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا کسی کو حق نہیں، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے مختلف نجی ٹی وی…

23 mins ago

وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔…

36 mins ago

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

لاہو(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار…

54 mins ago