حکومت کے منحرف رکن اسمبلی نور عالم خان کو کس نے دھمکی دی؟کس ملک کے شہری نکلے؟ نشاندہی ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں دو افراد کی بدتمیزی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ‘پشاورآئیں میں آپ کو دکھاؤں گا’ جبکہ منحرف رکن نے خفیہ ویڈیو بنانے کی نشاندہی کی اور کہا آپ بتائیں میں نے کیا کیا ہے؟اب ان افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔نجی ٹی وی
نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ویڈیو میں نور عالم کو دھمکی دینے والے دونوں افراد کینیڈین شہری ہیں جنہوں نے منصوبے کے تحت سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی، دھمکی دینے والا ایک شخص سیالکوٹ اور ویڈیو بنانے والے شخص کا تعلق پشاور سے ہے جو پی ٹی آئی اوورسیز کینیڈا چیپٹر کا عہدیدارہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کا اوورسیز کنونشن اسلام آباد میں ہوا تھا اور جس ہوٹل میں واقعہ پیش آیا وہاں اوورسیزپاکستانی کنونشن میں شرکت کیلئے قیام پذیرتھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نورعالم خان نے واقعے کے بعد ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ میرے گھر یا اہل خانہ کو نقصان پہنچانے والےسوچ لیں میں نے چوڑیاں نہیں پہنیں بدلہ لینا جانتا ہوں۔نورعالم خان نے ‎چیف جسٹس پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ‎منتخب نمائندہ ہوں قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتا۔