لاہور ( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان پیکیج کیلئے 8 ارب روپے مختص کر دیے . وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رواں برس رمضان بازاروں میں عوام کو 2021ء کی قیمتوں کے مطابق اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں گی،
10کلو آٹے کا تھیلہ 375روپے کا ملے گا .
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زرعی فیئرپرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 13آئٹمز عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر ملیں گی، رمضان بازاروں میں سبزیوں، پھل اور دالوں کی سستے داموں فراہمی پر1 ارب 25کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی، صوبے بھر میں 317رمضان بازار 25شعبان سے فنکشنل ہو جائیں گے،م رمضان بازار وں کے اوقات کار صبح 9بجے سے افطار تک ہوں گے . وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق حکومت نے ماہ مقدس میں کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی ریلیف پیکج دیا ہے ، رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام بنایا گیا ہے ، رمضان پیکج کی پائی پائی حقدار کو پہنچائی جائے گی، رمضان پیکج کی خود نگرانی کروں گا .
. .