لاہور/کراچی(قدرت روزنامہ) فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر دی گئی، اضافہ فروری کے لیے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے جس پر 31 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کوئلے سے 31.70 فیصد، فرنس آئل سے 6.51 فیصد ،مقامی گیس سے 11.36اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، فروری
کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بری خبرہے، بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 4 اپریل کو سماعت کرے گا ۔منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب 95 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…